عربی زبان سے مشتق اسم 'کلام' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت ملنے سے 'کلامی' بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٠ء کو "جواہر الحروف" میں مستعمل ملتا ہے۔
"لفظ Alexir یا Eleyirقرون وسطٰی کے کلامی Scholastic فلسفیوں تک عربوں خصوصاً ابن سینا کی کیمیاوی تصانیف کے ذریعے پہنچا۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٥٧:٣ )