عیش کوشی

( عَیش کوشی )
{ عَیش (ی لین) کو (و مجہول) + شی }

تفصیلات


عربی زبان اور فارسی کا مرکب 'عیش کوش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٨٧ء کو "فکروفن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - عیش و عشرت میں زندگی بسر کرنا، آرام و آسائش۔
"مغلوں کی عیش کوشی کی جانب توجہ دلاتی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، غالب و فکروفن، ٢١ )