عیش کا پتلا

( عَیش کا پُتْلا )
{ عَیش (ی لین) + کا + پُت + لا }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عیش' کے ساتھ 'کا' بطور حرف اضافت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم 'پتلا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٢٤ء کو "بانگ درا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - راحت و آسائش میں زندگی بسر کرنے والا، عیاش، عیش پسند۔
 کار خانے کا ہے مالک مردکِ ناکردہ کار عیش کا پتلا ہے محنت ہے اسے ناساز گار      ( ١٩٤٤ء، بانگ درا، ٣٣٥ )