عیش پسند

( عَیش پَسَنْد )
{ عَیش (ی لین) + پَسَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عیش' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدن' سے صیغہ امر 'پسند' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٠ء کو "خورشید بہو" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - راحت و آرام کو پسند کرنے والا، تعیش کو پسند کرنے والا، آرام طلب۔
"اسے ایک شرابی، بے فکرا، عیش پسند انسان کے روپ میں دیکھا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، دست زرفشاں، ١٢ )