آٹو گراف

( آٹو گراف )
{ آ + ٹو(واؤ مجہول) + گراف }
( انگریزی )

تفصیلات


آٹو  آٹوگراف

یہ اصلاً انگریزی کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی ہی کے ساتھ اردو میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٥١ء میں "زیر لب" میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی میں autograph

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : آٹو گرافس [آ + ٹو(واؤ مجہول) + گرافس]
١ - کسی کی قلمی تحریر یا دستخط۔
"ہاں کتابیں بھیجنا تو آٹو گراف ہی سمیت بھیجنا۔"      ( ١٩٥١ء، زیرلب، ٢٠٤ )
  • autograph