عیسی نشان

( عِیسٰی نِشان )
{ عی + سا (ا بشکل ی) + نِشان }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عیسٰی' بطور موصوف کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم صفت 'نشان' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٢ء کو "باقیات اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - حضرت عیسٰی کے سے آثار رکھنے والا، مردوں میں جان ڈالنے والا۔
 الوداع اے سر زمین نانکِ شریک بیاں رخصت اے آرام گاہ چشتی عیسٰی نشان      ( ١٩٠٢ء، باقیات اقبال، ٢٩٤ )