عیسیء دوراں

( عِیسٰیء دَوراں )
{ عی + سا (ا بشکل ی) + اے + دَو (و لین) + راں }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عیسٰی' کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دوراں' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - اپنے زمانے کا بہت بڑا طبیب، طبیب کامل؛ مراد: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم۔
 بالینِ غم پہ عیسٰی دوراں کب آئے گا معبود وہ پیمبر درماں کب آئے گا      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٢٣٢ )