عیسوی

( عِیْسوی )
{ عِیس + وی }
( عربی )

تفصیلات


عِیسا  عِیْسوی

عربی زبان سے مشتق اسم علم 'عیسا' کی (الف مبدل بہ واؤ) کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'عیسوی' بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - عیسائی، مسیحی، حضرت عیسٰی سے متعلق۔
"بشارت عیسوی سے اس میں جان آگئی۔"      ( ١٩٣٩ء، افسانۂ پدمنی، ١٤٤ )
٢ - وہ سن جو حضرت عیسٰی کی ولادت سے شروع ہوا۔
"عیسوی چکر کے چوتھائی بھدر آسن کا ماس اس کے ماں باپ کھا گئے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١٣٣ )
  • of or belonging to Jesus;  Christian.