عید نو روز

( عِیدِ نَو روز )
{ عی + دے + نَو (و لین) + روز (و مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عید' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایرانیوں کے سال کے پہلے دن کا تہوار۔
"عید نو روز کی تقریب تھی۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٧٤:٣ )