عید القیامہ

( عِیدُ الْقِیامَہ )
{ عی + دُل (ا غیر ملفوظ) + قِیا + مَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عید' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'قیام' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر 'قیامہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٦ء کو "کشکول" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایسٹر، عیسائیوں کا تیوہار جو 21 مارچ کے بعد چاند مکمل ہونے کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے، حضرت عیسٰی کے قبر سے اٹھنے کا دن۔
"انہوں نے یوم اعتدال ربیعی کو جو دراصل سورج دیوتا کے طاقت پانے کا دن تھا مسیح کے طاقت پانے کا دن قرار دے کر اسے عیدالقیامہ (ایسٹر) بنا لیا۔"      ( ١٩٦٠ء، کشکول، ١٢٥ )