عیدالفطر

( عِیدُالْفِطْر )
{ عی + دُل (ا غیر ملفوظ) + فِطْر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عید' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'فطر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٦٤ء کو "رسالۂ فقہ دکھنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ لفظا ]  بار بار لوٹ کر آنے والا دن، خوشی کا وہ دن جو بار بار آئے، اہل اسلام کے نزدیک سب سے بڑا تہوار، عیدالفطر ماہ شوال کا پہلا دن جس میں مسلمانوں خوشیاں مناتے ہیں چونکہ اس دن مسلمان فطرہ بھی ادا کرتے ہیں اس لیے کو عیدالفظر بھی کہتے ہیں۔
"یہ عیدالفطر کا دن تھا اور ایک مہینے روزے رکھنے کے بعد مجھے پہلی بار دوپہر کا کھانا بچوں کے ساتھ کھانا تھا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٦١٦ )
  • the festival of the breaking of the fast (after Ramazan)