عیدالاضحی

( عِیدُالاَضْحٰی )
{ عی + دُل (ا غیر ملفوظ) + اَض + حا (ا بشکل ی) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عید' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'اضحٰی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٧ء کو "شہاب نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - مسلمانوں کا ذی الحجہ کی دس تاریخ کو منایا جانے والا تہوار، اس دن حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی اللہ کی یاد گار میں پیش کی تھی، اس کی یادگار کے طور پر مسلمان نماز پڑھتے، قربانی پیش کرتے اور خوشی مناتے ہیں، بقر عید، عید قربان، عید اضحٰی۔
"کئی جگہ عیدالاضحٰی کے موقہ پر بھیڑ یا بکری قربان کرنے کے لیے بھی حکومت کی اجازت حاصل کرنا پڑتی تھی۔      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٤٧ )
  • the festival of victims or sacrifices;  held on the tenth of the month zu l-hijja
  • in commemoration of Abraham’s offering up his son Isaac
  • or Ishmael
  • according to the Muhammadans)