عیب و صواب

( عَیب و صَواب )
{ عَے (ی لین) + بو (و مجہول) + صَواب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عیب' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی ہی مشتق اسم 'صواب' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خرابی اور خوبی، اچھائی برائی۔
"یہ سگار تو ذرا چکھیے، آپ کی قابلیت کا امتحان ہے بتائیے اس میں کیا عیب و صواب ہیں۔"      ( ١٩١٤ء، راج دلاری، ٢٩ )