عید مولود

( عِیدِ مَولُود )
{ عی + دے + مَو (و لین) + لُود }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عید' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'مولود' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - بارھویں تاریخ ربیع الاول کی، جس میں مجلسیں کرکے بیان ولادتِ آنحضرتۖ کا کرتے اور خوشی مناتے ہیں۔ (ماخوذ: نوراللغات؛ جامع اللغات؛ مہذب اللغات)۔