عید ملن

( عِید مِلَن )
{ عِید + مِلَن }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عید' کے ساتھ ہندی مصدر 'ملنا' کا حاصل مصدر 'ملن' لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٤ء "ہم یاراں دوزخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - عید کے موقع پر ملاقات، عید ملنا، عید کی خوشی میں ایک دوسرے سے معانقہ کرنا۔
"ایک دوسرے سے گلے ملنے گلے، بھارتی انٹیلی جینسں اور گارڈ ڈیوٹی کا عملہ پاس کھڑا عید ملن کا یہ منظر دیکھ رہا تھا۔"      ( ١٩٧٤ء، ہم یاراں دوزخ، ١٨٣ )