اسلامی

( اِسْلامی )
{ اِس + لا + می }
( عربی )

تفصیلات


سلم  اِسْلامی

عربی زبان کے لفظ 'اسلام' کے ساتھ 'ی' فارسی قاعدے کے تحت بطور لاحقۂ نسبت لگائ گئ ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
جمع   : اِسْلامِیاں [اِس + لا + مِیاں]
جمع غیر ندائی   : اِسْلامِیوں [اِس + لا + مِیوں (و مجہول)]
١ - مسلمان (عموماً جمع مستعمل)
 آشنا بانگ درا سے ہو گا اب کیا گوش قوم مجلس اسلامیاں کا نوحہ خواں جاتا رہا      ( ١٩٥٠ء، ترانۂ وحشت، ١٧١:٢ )
صفت نسبتی
١ - اسلام سے متعلق اور منسوب : اسلام کا، اسلام والا۔
"اس قتل کی وجہ میں جہانگیر نے اپنا اسلامی جوش خوب دکھایا ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٧:٦ )
  • A follower of Muhammadan religion
  • a Muslim