فعل متعدی
١ - (کسی چیز کو) پانی سے صاف کرنا، پاک کرنا۔
ظاہر تھا میرے ہاتھ سو میں نے دھویا باطن ہے ترے ہاتھ تو اس کو دھو دے
( ١٨٠٥ء، کلیاتِ صاحب، ٥٣ )
٢ - دفع کرنا، دور کرنا، ازالہ کرنا، صاف کرنا۔
"یہ بات تو ایک دن ہونا ہی ہے یہ تو ٹل نہیں سکتی آنسو اسے دھو نہیں سکتے۔"
( ١٩٦١ء، سراج الدولہ، ١٣ )
٣ - سکون پہنچانا، تسکین دینا، ڈھارس بندھانا۔
رو بیٹھے آخر دل کو ہم ہونا تھا جو وہ ہو گیا اک درد تھا سو مٹ چُکا اِک داغ تھا سو دھو گیا
( ١٩٢٦ء، فغانِ آرزو، ٢٦ )
٤ - چھاننا، چھان بھٹک کر صاف کرنا۔
"پنجاب، صوبہ متوسط اور صوبہ متحدہ میں بھی مٹی دھو کر سونا نکالنے سے قلیل مقدار نکلتی ہے۔"
( ١٩٤٠ء، معاشیاتِ ہند (ترجمہ)، ٤٣:١ )
٥ - مٹانا، ختم کرنا۔
کہ بلوائی کچھ جمع ہونے لگے وہ لکھا مقدر کا دھونے لگے
( ١٨٥٩ء، حزنِ اختر، ٤٣ )
٦ - [ فوٹو گرافی ] فلم وغیرہ کو خاص کیمیاوی مسالے سے دھونا تاکہ تصویر نظر آئے۔
"ایک فلم تصویروں کے لیے اور دوسری آواز کے ٹریک کے لیے ہوتی ہے . دونوں فلم کو دھویا یعنی ڈیولیپ کیا جاتا ہے۔"
( ١٩٧٠ء، جدید طبیعات، ٤٤٢ )