سینا[2]

( سِینا[2] )
{ سی + نا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے اردو میں دخیل اسم علم ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ملک شام میں ایک پہاڑ کا نام جسے طُور اور طُورِ سینا بھی کہتے ہیں اسی پہاڑ پر حضرت موسٰی علیہ السلام کی خاطر تجلی ربانی ہوئی جس سے پہاڑ جل کر کوئلہ ہو گیا اسی پہاڑ پر حضرت موسٰی خداوندِ عالم سے ہم کلام ہوئے۔
 شررِ عشق جو تھا سینئہ سوزاں میں نہاں عالم افروز ہوا جلوؤ سینا ہو کر      ( ١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ٨١:١ )