سینچنا

( سِینْچْنا )
{ سِینْچ (ن مغنونہ) + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سِنْچ  سِینْچْنا

سنسکرت الاصل لفظ 'سنچ' سے ماخوذ 'سنچ' کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر 'نا' لگانے سے 'سینچنا' بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسراراللہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - کھیت یا باغ میں پودوں اور درختوں کو پانی دینا، آبپاشی کرنا۔
"غالبایہ 'بید' کا درخت تھا، اسے دریا کا پانی سینچتا تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٤٧١:١ )
  • to irrigate