عید رمضان

( عِیدِ رَمَضان )
{ عی + دے + رَمَضان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عید' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی سے مشتق اسم 'رمضان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - اہل اسلام کا سب سے بڑا تیوہار جو ماہ رمضان کے بعد یکم شوال کو منایا جاتا ہے، عید، عید الفطر۔
"ایک مرتبہ عید رمضان کا چاند نظر آنے پر جہانگیر نے بے ساختہ کہا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٣٧ )