اسکالر

( اِسْکالَر )
{ اِس + کا + لَر }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Scholar سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٨ء کو "اسپیچ نواب محسن الملک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
جمع غیر ندائی   : اِسْکالَروں [اِس + کا + لَروں (و مجہول)]
١ - طالب علم؛ وظیفہ خوار طالب علم۔
"ڈے اسکالر اس میں تعلیم کے لیے آتے ہیں۔"      ( ١٨٩٨ء، اسپیچ نواب محسن الملک، ١٤ )
٢ - عالم، فاضل، محقق، ادیب۔
"ان کے نزدیک ہر وہ آدمی جو انگریزی زبان سے کسی مختلف لہجے میں آواز نکالے، اردو کا اسکالر ہے۔"      ( ١٩٢٢ء، قول فیصل، ١٢١ )
  • scholar