سینٹ

( سینِٹ )
{ سے + نِٹ (کسرہ ن مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Senate  سینِٹ

انگریزی سے اصل مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو "تاریخ سیر المتقدمین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم جمع ( مؤنث - واحد )
١ - قدیم روما کی مجلسِ عمائد یا اکابر جسے قانون سازی اور فیصلۂ خصومات کے بھی اختیارات حاصل تھے۔
"سینِٹ میں ایھتنز کی دس قوتوں کے پچاس پچاس نمائندے شریک تھے۔"      ( ١٩٢٣ء، نگار، کراچی، مارچ، ١٩٩ )
٢ - مجلسِ قانون ساز کا ایوانِ بالا۔
"امریکہ میں سنیٹ جوابدہی (Acountiability) کا اعلٰی ترین ادارہ ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، دردِ آگئی، ٦٨ )
٣ - یونیورسٹی کی مجلس منتظمہ یا مجلس عاملہ۔
"٦ ستمبر ١٩٥٠ء کو جامعۂ عثمانیہ کی نئی تنظیم یافتہ سینٹ کو بحیثیت چانسلر مخاطب کرتے ہوئے . فرمایا تھا۔"      ( ١٩٦٩ء، اردو حقیقت کے آئینے میں، ٥٦ )