اسکاؤٹ

( اِسْکاؤُٹ )
{ اِس + کا + اُوٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Scout سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی عام بول چال کی زبان میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩٤٨ء کو مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : اِسْکاؤُٹوں [اِس+ کا + اُو + ٹوں (و مجہول)]
١ - فوجی جاسوس؛ نیک چلنی مضبوطی ارادہ خدمت خلق اور اپنی مدد آپ کے اصول پر قائم شدہ خاص تنظیم کا ممبر (جو 1908ء میں لارڈ بیڈن پاول(انگریز) نے قائم کی تھی اور ابتداً طلباء تک محدود تھی۔
"اسکاؤٹوں کی مشق کے دوران لگائے ہوئے نشانات آج بھی اس ابتدائی دور کی یاد تازہ کرتے ہیں۔"      ( ١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١٨١ )
  • scout