انگریزی زبان کے لفظ Skirt سے ماخوذ ہے۔ برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ اردو میں استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩٢٦ء، کو "مشرقی تمدن کا آخری نمونہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
"جب تک انگریزی سائے اور اسکرٹ - پہننے کا فیصلہ نہ کر دیا جائے گا، ہمارے مصلحان معاشرت - کو چین نہیں آئے گا۔"
( ١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٢٥٦ )