عیب چینی

( عَیب چِینی )
{ عَیب (ی لین) + چی + نی }

تفصیلات


عربی اور فارسی کا مرکب 'عیب چیں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٨٢ء کو "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - عیب جوئی، برائی تلاش کرنا۔
"ہم سے اپنے باب دادا کی برائی اور اپنی عقلوں کی توہین اور اپنے معبودوں کی عیب چینی برداشت نہیں ہو سکتی۔"      ( ١٩٧٨ء، سیرت سرور عالمۖ، ٥٢٢:٢ )
  • picking out faults
  • criticism
  • hypercriticism
  • censoriousness
  • cavilling;  detraction
  • slander