عیب چیں

( عَیب چِیں )
{ عَیب (ی لین) + چِیں }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'عیب' کے ساتھ فارسی مصدر 'چیدن' سے صیغہ امر 'چیں' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - برائی ڈھونڈنے والا، خرابی پر نظر رکھنے والا، برائی نکالنے والا، نقائص و عیوب پر نظر رکھنے والا۔
خردہ گیر و عیب چیں انگریز اس سوال کا جواب اپنے ملک کے برخلاف دینے میں یہ کہتے ہیں۔"      ( ١٩٠٤ء، آئین قیصری، ١٦ )
  • 'culling errors or faults'.