عیب جوئی

( عَیب جُوئی )
{ عَیب (ی لین) + جُو + ئی }

تفصیلات


عربی اور فارسی کا مرکب 'عیب جو' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نکتہ چینی، برائی نکالنا، نقص تلاش کرنا۔
"نقص میں بھی کریدنے کا جزو شامل ہے اور اس کے ساتھ ہی عیب جوئی اور راز جوئی بھی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، البدیع، ٢٨ )
  • picking out faults
  • criticism
  • hypercriticism
  • censoriousness
  • cavilling;  detraction
  • slander