عیب پوشی

( عَیب پوشی )
{ عَیب (ی لین) + پو (و مجہول) + شی }

تفصیلات


عربی اور فارسی سے مرکب 'عیب پوش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پردہ پوشی، برائی چھپانا، لوگوں کا عیب چھپانا۔
"شریف طبائع کا خاصہ عیب پوشی اور خطا بخشی ہوتا ہے۔"      ( ١٩٧٩ء، تاریخ پشتون، ٨٢ )
  • concealment of a fault;  overlooking or conniving at a fault.