اسکرین

( اِسْکِرِین )
{ اِس + کِرِین }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان کے لفظ Screen سے ماخوذ ہے۔ اردو میں برصغیر میں انگریزوں کی آمد کے ساتھ ہی استعمال ہونا شروع ہوا۔ تحریری صورت میں ١٩٢٦ء کو "مشرقی تمدن کا آخری نمونہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اِسْکِرِینیں [اِس + کِرِی + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : اِسْکِرِینوں [اِس + کِرِی + نوں (و مجہول)]
١ - پردہ، چک، قنات۔
"چوبی اسکرینوں کے گلیارے سے نکل کر دوسری طرف مڑیے۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ١٣٣ )
٢ - سینما یا ٹیلی ویژن وغیرہ کا پردہ جس پر تصویروں کا عکس نظر آتا ہے، ایکسرے (X-Rays)، پردۂ سیمیں۔
"ڈاکٹر نے اس کا برقع اتارا اور سکرین کے پیچھے کھڑا کر دیا۔"      ( ١٩٥٠ء، سرکنڈوں کے پیچھے، ٣٢ )
  • screen