ایڈیٹر

( اَیڈِیٹَر )
{ اَے (ی لین) + ڈی + ٹر }
( انگریزی )

تفصیلات


Editor  اَیڈِیٹَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٨ء کو "ابن الوقت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : اَیڈِیٹَرز [اَے + ڈی + ٹَرز]
جمع غیر ندائی   : اَیڈِیٹَروں [اَے + ڈی + ٹَروں (و مجہول)]
١ - اخبار یا جریدے کا مدیر؛ کتاب یا علمی مواد کا مرتب و حاشیہ نگار۔
"شملے میں اخبار مدینہ کے ایڈیٹر صاحب آئے تھے۔"      ( ١٩٤٢ء، غبار خاطر، ٣٢ )
  • editor