اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پاوں کے تلوے کا پچھلا حصہ جس کی کھال سخت اور موٹی ہوتی ہے اور جسم جوتے یا زمین پر ٹکا کر کھڑے ہوتے ہیں۔
"پانی کے قطرے نے ایڑی کو بھی نہیں چھوا۔"
( ١٩٣٠ء، اردو گلستان، ٧٧ )
٢ - پاوں کا پچھلا حصہ (ہڈی) جو اوپر کی طرف پنڈلی سے اور نیچے کی طرف پاوں کے زمین پر رکھے جانے والے حصے سے متصل ہوتا ہے۔
تری چوٹی جو پہنچی ایڑیوں تک اس پہ حیرت کیا یہ پابوسی تو واجب تھی بلاے آسمانی پر
( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٣٠:٢ )
٣ - جوتے یا کھڑانو وغیرہ کا وہ حصہ جس پر پاوں کی ایڑی ٹکاتے ہیں۔
"پاوں میں اونچی ایڑی کے یورپین بوٹ تھے۔"
( ١٩٢٠ء، برید فرنگ، ٢٠٢ )
٤ - جوتے کے پنے کا پچھلا حصہ جس میں ایڑاسیا جاتا ہے۔
"ایڑی کو نصف دائرہ کار چھری سے ایک لمحے میں کاٹ کر تلے کے ساتھ سانچے سے جوڑتے ہیں۔"
( ١٨٩١ء، ماہنامہ، حسن، مئی، ٢٤ )
٥ - پاوں، سر کے مقابل (بیشتر چوٹی کے ساتھ)۔
جب نظر جانکی پہ جاتی تھی ایڑی سے چوٹی تک بھڑک اٹھتی
( ١٩٣٦ء، جگ بیتی، ٤٧ )