بقید حیات

( بَقَیدِ حَیات )
{ بَقَے (یائے لین) + دے + حَیات }

تفصیلات


فارسی حرف جار اور عربی اسما پر مستعمل مرکب ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور متعلق فعل مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - زندہ
"ہزہائینس (میر علی نواز خاں ٹالپر) نے فرمایا کہ جب میں قید حیات ہوں تو پھر تمھیں کس بات کی فکر ہے۔"      ( ١٩٥٣ء، سہ روزہ 'مراد' خیر پور، ٧ جنوری، ٣ )
متعلق فعل
١ - زندگی میں۔
"میں چاہتا ہوں کہ آپ کے بقید حیات سفر کو جاؤں۔"      ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٤٨٣:١ )