" میں ان کی مثال اس شخص سے دے سکتا ہوں جو ایک بہت بڑے مضبوط جانور کو کھلاتا اور اس کا مزاج اور خواہشات کا مطالعہ کرتا ہے۔"
( ١٩٣٣ء، ریاست (ترجمہ)، ٣٦٦ )
٢ - کو (علامتِ مفعول)۔
"حرف 'سے' بطور مفعول بھی آتا ہے۔"
( ١٩٧٣ء، جامع القواعد (حصۂ)، ١٣٥ )
٣ - کے باعث، کے سبب۔
"اس سے یہ ہڑک بہتوں کو نہیں ابھرنے پائی۔"
( ١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٤١ )
٤ - مجنملہ، میں سے، برائے شمولیت و شرکت یا نسبت و تعلق۔
"متقدمین سے صرف فرشتہ مورخ نے اس قصہ کو اپنی مشہور فارسی تاریخ میں درج کیا ہے۔"
( ١٩٣٩ء، افسانہ پدمنی، ٣ )
٥ - پر، پہ، اوپر۔
"جب میاں کپڑے پہن چُکے تو آئینہ وغیرہ سب جگہ سے رکھوا دیا کہ وقت پر تلاش نہ کرنی پڑے۔"
( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نااہل پڑوس، ٨ )
٦ - کے مقابلے میں، بہ نسبت۔
"اُس بے گناہ ملول لڑکے کی ہلاکت سے مجھے مرنا قبول ہے۔"
( ١٩٣٠ء، اردو گلستان، ٥٥ )
٧ - کے ذریعے۔
"اس مسئلہ کا حل کرنا نہایت دستوار تھا، کہ یہ دونوں کس سے پیدا ہیں۔"
( ١٩٥٦ء، بیگماتِ اودھ، ١٠٤ )
٨ - کے مطابق۔
معمول سے بزم میں ہوئی جمع مینا و کباب و مجمر و شمع
( ١٨٣٨ء، گلزارِ نسیم، ٣٦ )
٩ - واسطے، لیے، کے لیے، کے واسطے۔
دوبھر کسی کو یوں نہیں ہوتی ہے اپنی چیز دل اس سے دیدیا کہ نہ تھا اختیار میں
( ١٩٢٦ء، فغانِ آرزو، ١٤٠ )