انتظامی

( اِنْتِظامی )
{ اِن + تِظا + می }
( عربی )

تفصیلات


نظم  اِنْتِظام  اِنْتِظامی

عربی زبان سے مشتق اسم 'انتظام' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'انتظامی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٢٣ء کو "تعلیم و تہذیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : اِنْتِظامِیات [اِن + تِظا + مِیات]
١ - انتظام سے منسوب: انتظام سے تعلق رکھنے والی بات (جیسے: انتظامی معاملہ)، انتظام کرنے والا (جیسے: مجلسِ انتظامی)۔
"اس کے دماغ میں ایک انتظامی قوت تھی جس سے اس گھر کا کاروبار بخوبی چلا جاتا تھا۔"      ( ١٩٢٣ء، دور فلک، ٧٢ )