اندرونی

( اَنْدَرُونی )
{ اَن + دَرُو + نی }
( فارسی )

تفصیلات


اندرون  اَنْدَرُونی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'اندرون' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگا کر بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٦ء کو "مصباح التعرف" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - اندرون سے منسوب: خانکی، نجی؛ باطنی، قلبی، داخلی۔
"نشانات اندرونی اور بیرونی . دونوں طرف اس لکیر کے بنائے۔"      ( ١٨٧٦ء، مصباح المساحت، ١٢:٢ )
٢ - جو خفیہ طور پر ہو۔
"اندرونی داغ، سازش اور فریب کا ہر دم کھٹکا لگا رہتا تھا۔"      ( ١٩١٢ء، مقدمہ تحقیق الجہاد، ١٤ )
  • داخلی
  • باطنی
  • پوشیدہ
  • interior
  • internal
  • inner;  intrinsic