ایمبولینس

( اَیمْبولَیْنس )
{ اَیمْبو (ی لین) (و مجہول) + لَینْس (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Ambulance  اَیمْبولَیْنس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٨ء کو "ماہ نامہ، فنون" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اَیمبولَینْس [اَیمبو (ی لین، و مجہول) + لَین (ی لین) + سیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : اَیمبولَینْسسِز [اَیمبو (ی لین)(و مجہول) + لَین (ی لین) + سِز]
جمع غیر ندائی   : اَیمبولَینْسوں [اَیمبو (ی لین) (و مجہول) + لَین (ی لین) + سوں (و مجہول)]
١ - وہ گاڑی جو مریض اور زخمی کو لانے لے جانے کے لیے استعمال ہو۔
"وہ پہنچا تو ایمبولینس جھٹکے کے ساتھ ہجوم میں نکلی اور پھر بھاگتی ہی چلی گئی۔"      ( ١٩٦٨ء، ماہ نامۂ فنون، لاہور، اپریل، ٩٣ )
  • ambulance