انہضام

( اِنْہِضام )
{ اِن + ہِضام }
( عربی )

تفصیلات


ہضم  اِنْہِضام

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥١ء کو "ترجمہ عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت
١ - ہاضمہ، (غذا کا) ہضم ہونا۔
"نظام انہضام بگڑ گیا ہو تو کسی مقامی معالج سے رجوع کیجیے۔"      ( ١٩٣٦ء، ہمدرد صحت، دہلی، مارچ، ٤٢ )