انٹرمیڈیٹ

( اِنْٹَرمِیڈْیَٹ )
{ اِن + ٹَر + مِیڈ + یَٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Intermediate  اِنْٹَرمِیڈْیَٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٨ء کو "کلیات مکتوبات سر سید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - (لفظاً) درمیان، (مراداً) وسطی کالج کا پہلا درجہ دو میڑک اور بی اے ے درمیان ہوتا ہے، (موجودہ نظام تعلیم میں) گیارھویں اور بارھویں جماعت، ایف اے۔
"اس سال انٹر میں بیٹھنے کی کوشش کر رہی ہے۔"      ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، علی عباس حسینی، ١٤٤ )
٢ - ریل گاڑی کا درمیانی ڈبا جو ایک زمانے میں تیسرے اور دوسرے درجے کے درمیان ہوتا تھا، ڈیوڑھا درجہ۔
 عوام باندھ لیں دوہر کو تھرڈ و انٹر میں سکنڈ و فرسٹ کی ہوں بند کھڑکیاں کب تک      ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٩٥:١ )
  • intermediate