انگلی

( اُنگْلی )
{ اُنْگ (ن غنہ) + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


انگل  اُنگْلی

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'انگل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'انگلی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٣٧ء، کو "قصیدہ درلغات ہندی، حکیم یوسفی (متالات شیرانی)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : اُنگْلیاں [اُنْگ (ن غنہ) + لِیاں]
جمع غیر ندائی   : اُنگْلیوں [اُنْگ (ن غنہ) + لِیوں (و مجہول)]
١ - دونوں ہاتھ اور پاؤں کی بیس شاخوں میں سے ایک شاخ، انگشت۔
"اے کمہار کچھ جانتا ہے تو نے چاک پر کیا چڑھا رکھا ہے، فریدوں کی انگلی اور کیخسرو کی ہتیلی۔"      ( ١٩٠٧ء، شعرالعجم، ٢٤٥:١ )
  • finger
  • finger's breadth