انٹرویو

( اِنْٹَرْوِیُو )
{ اِن + ٹَر + وِیُو }
( انگریزی )

تفصیلات


Interview  اِنْٹَرْوِیُو

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٣٣ء کو "مکاتیب اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : اِنْٹَرْوِیُوز [اِن + ٹَر + وِیُوز]
١ - ملاقات (خصوصاً): ملازمت یا کالج وغیرہ کے داخلے کے لیے امید وار سے منتظمین کی ملاقات اور (صلاحیت جانچنے کی غرض سے) سوال و جواب۔
"ایک ہی شخص کو مختلف انٹرویو لینے والے اہل یا نااہل قرار دے سکتے ہیں۔"    ( ١٩٦٩ء، نفسیات اور ہماری زندگی، ٣٣٣ )
٢ - کسی خاص اجتماعی مقصد سے اخباری نمایندے وغیرہ کی کسی شخص سے ملاقات اور اس مقصد کے تحت سوال و جواب۔
"آپ نے اپنے اخبار میں میرے مضمون کا ذکر کیا ہے جو انگریزی اخباروں میں چھپا ہے عرض یہ ہے کہ یہ اصل میں ایک انٹرویو تھا جو ہنگری کے ایک اخباری نامہ نگار کو دیا گیا تھا۔"    ( ١٩٣٣ء، مکاتیب اقبال، ٢٤١:١ )
  • interview