١ - مساوی سے، ویسے ہی سے، برابر کی چیز سے (بیشتر بدلے یا عوض کے لیے مستعمل)۔
'اکثر مسائل مثلاً قبلۂ نماز، رجم، قصاص بالمثل وغیرہ وغیرہ میں جب تک خاص وحی نہیں آئی، آنحضرت صلعم نے توراہ ہی کی پابندی فرمائی۔"
( ١٩١١ء، سیرۃ النبی، ٤٠٠:١ )
٢ - ایسی شے سے جو خاصیت اور مزاج میں یکساں ہو، مماثل (علاج کے لیے مستعمل)
یہی علاج ہے بالمثل اس کا نام ہے صبر کہ چوٹ کھائے ہوئے دل پہ چوٹ کھائے جا١٩٤٢ء، دیوان صفی لکھنوی، ٤٣