بالمشافہ

( بِالْمُشافَہ )
{ بِل (الف غیر ملفوظ) + مُشا + فَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جر اور اسم سے مرکب ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں 'محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - آمنے سامنے، روبرو، دوبدو۔
'آپ سے بالمشافہ اس بارے میں گفتگو ہو جائے گی۔"      ( ١٩٤١ء، مکتوبات عبدالحق، ٢٠٢ )
  • face to face;  in the presence of
  • before