ماجوج

( ماجُوج )
{ ما + جُوج }
( عربی )

تفصیلات


اصلاً سریانی زبان کا لفظ ہے اردو میں عربی کے توسط سے آیا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٩٥ء کو "ترجمۂ قرآن مجید، نذیر احمد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( واحد )
١ - حضرت یافث ابن نوح علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام جسے منثج بھی کہتے ہیں نیز اس کی قوم و اولاد جو طوفان نوح کے بعد کوہِ الطائی کے شمال میں رہ پڑی تھی، سکندر ذوالقرنین اکبر نے رفع تکلیف کی غرض سے ایک مستحکم دیوار ان دونوں پہاڑوں کے درمیان جس کی پرلی طرف یہ قوم آباد ہے بہت چوڑی اونچی اور لمبی بنوادی، اس روز سے آج تک وہ پھر انسانوں کی آبادی میں نہ آسکی، سنتے ہیں کہ اس دیوار کو توڑنے میں یہ قوم تمام وقت مصروف و مشغول رہتی ہے مگر قدرت کاملہ سے پوری پوری نہیں ٹوٹ سکتی، سدِ سکندری اسی دیوار کا نام ہے۔
 کھل گئے یاجوج اور ماجوج کے لشکر تمام چشم مسلم دیکھ لے تفسیر حرف پنسلون      ( ١٩٢٤ء، بانگ درا، ٣٣٤ )