ماچس

( ماچِس )
{ ما + چِس }
( انگریزی )

تفصیلات


MatchBox  ماچِس

انگریزی زبان کا لفظ 'میچ بکس' کی تخفیف 'ماچس' عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ماچِسیں [ما + چِسیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : ماچِسیوں [ما + چِسوں (و مجہول)]
١ - دیا سلائی، دیا سلائی کی ڈبیا۔
"پاجامہ نما نیکرکی جیب . جیل کی ٹوپی میں لپیٹی بیٹری اور ماچس پڑی تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، چوراہا، ٨٠ )