اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - ایک زرد پھولوں والی ہندوستانی روئیدگی جو پیاس کو تسکین دیتی ہے اور جسم کی بدبو زائل کرتی ہے۔ (ماخوذ: خزائن الادویہ، 377:2)
٢ - بسنت کا گیت: سری راگ سے متعلق ایک راگنی جو دیو گری نٹ، ملار، سارنگ و بلاول سے مرکب ہے (تحفۂ موسیقی، 35:2)
سمایا دیکھ جب طاقت گنوائی بنا دل سے بسنتی کھل کے گائی
( ١٧٦٥ء، راگ مالا، ٣٩ )
٣ - مویشیوں کی چیچک جو موسم بہار میں ہوتی ہے اور لاعلاج ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 96:5)