تفصیلات
عربی زبان میں حرفِ جار اور اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٧٠ء میں 'خطبات احمدیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
متعلق فعل
١ - مفہوم کے اعتبار سے۔
'حدیث کے راویوں میں حدیث کو بالمعنی روایت کرنے کا رواج تھا۔"
( ١٨٧٠ء، خطبات احمدیہ، ٣٥٧ )
٢ - حقیقت میں، اصلیت میں؛ باطن میں۔ (ماخوذ : جامع اللغات، 360:1)