برخوردار

( بَرْخُورْدار )
{ بَر + خُر (و معدولہ) + دار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بر' کے ساتھ فارسی مصدر 'خوردن' سے صیغہ ماضی مطلق 'خورد' کے بعد 'ار' بطور لاحقہ صفت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت، اسم اور انشا استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - اقبالمند، فیضاب، بہرہ مند، کاسکار۔
"اس لڑکے نے ابھی باغ جوانی کے پھل نہیں کھایا ہے اور ابتدائے جوانی سے برخور دار نہیں ہوا ہے۔"      ( ١٩٤٢ء، ترجمۂ گلستان، (حسن علی)، ١٥ )
  • خُوش قِسْمَت
  • بُلَنْد اِقْبال
  • prosperous
  • successful
  • happy
  • enjoying long life and prosperity;  blessed with a family of sons;  male issue
  • son
  • child