بالمقابل

( بِالْمُقابِل )
{ بِل (الف غیر ملفوظ) + مُقا + بِل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جار اور اسم صفت سے مرکب ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٩٧٨ء میں روزنامہ 'جنگ' کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - روبرو، آمنے سامنے۔
'علی نگر بالمقابل کنٹونمنٹ نیشنل ہائ وے حیدرآباد۔"      ( ١٩٧٨ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٩ دسمبر، ٢ )
٢ - مقابلے میں، نسبت سے، جیسے : اس کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی چھپائ پہلے ایڈیشن کے بالمقابل بہتر ہے۔
  • face to face
  • in the presence of
  • before