بسکٹ

( بِسْکُٹ )
{ بِس + کُٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Biscuit  بِسْکُٹ

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بِسْکُٹوں [بِس + کُٹوں (واؤ مجہول)]
١ - میدے یا روے یا اراروٹ کی چھوٹی کراری خستہ ٹکیا جو خاص طریقے سے تنور میں پکائی جاتی ہے۔
 فقط بسکٹ ہی کھاتا ہوں بلا چائے نئی ملت کا ہوں میں زاہد خشک      ( ١٩٢١ء، کلیات اکبر، ٢، ٨٢:٣ )
  • biscuit