بالواسطہ

( بِالْواسِطَہ )
{ بِل (الف غیر ملفوظ) + وا + سِطَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں حرف جر اور اسم سے مرکب ہے عربی سے ہی اردو میں ماخوذ ہے اور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٩ء میں 'نعتیہ مسدس" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - وسیلے یا ذریعے سے، بلاواسطہ کی ضد۔
'میرے خیال میں اوستا کے عہد کو فارسی شاعری سے بالواسطہ کوئ تعلق نہیں۔"      ( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات شیرانی، ٢٤٦ )